سيرت حبيب

Rs.8.00

NEW: 🏆 2024 RATED BEST IN ITS CLASS

Premium Quality | Limited Stock Left | Order Now

amazon paymentsamerican expressapple paybitcoingoogle payjcbmasterpaypalshopify paysofortvisa
Description
الله رب العزت نے ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمد الرسول ﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ چونکہ نبوت کا سلسلہ ختم ہونا تھا اس لیے ناگزیر تھا کہ آپ ﷺ کو ایک ایسی آخری اور مکمل تعلیم وہدایت دے کر بھیجا جاتا جو رہتی دنیا تک کافی رہتی‘ اور پیارے نبی ﷺ کی زندگی ہمارے لیے نمونہ ہے۔ ان ہی کے سانچے میں ہم نے اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے اور یہ کامیاب زندگی گزارنے کے لیے نہایت ضروری ہے اور اسی وجہ سے آپ ﷺ کی سیرت او رحدیث کے علم کو محفوظ کیا گیا اور علم نبوی ﷺ انسانیت کی مشترکہ میراث ہے۔ اور سیرت رسول ﷺ پر بہت سی کتب لکھی گئی ہیں جس کا اکثر اور مستند حصہ عربی زبان میں ہے اس لیے اُسے عام حضرات کے فائدے کے لیے اردو زبان میں منتقل کرنا ضروری ہے
زیرِ تبصرہ کتاب بھی عربی زبان میں لکھی گئی کتاب کا اردو ترجمہ ہے جو کہ عام فہم اور سلیس اردو میں کیا گیا ہے۔ دینی اصطلاحوں کو اردو میں منتقل کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔ اور اس میں اکثر مقامات پر اشعار کا ترجمہ نہیں کی اگیا۔ اس کتاب کی جمع وترتیب میں تکرار‘ طولانی اور اختصار سے اجتناب کیا گیا ہے اور ایسا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جو تقسیم ابواب اور تفصیل کلام کے حسن وجمال کے ساتھ ساتھ نہایت جامع‘ بڑا واضح‘ بہت آسان اور اس فن میں ایک مثال ہے۔ اس کتاب کے ہر گوشے کو نتائج وعبر کے تذکرے سے مزین کیا گیا ہے۔ اور اس کتاب کے مطالعے سے ہر گھر میں افرادِ خانہ کے درمیان محبوب پیغمبر ﷺ کی محبت پیدا ہوگی
زیرِ تبصرہ کتاب’’ہذ الحبیب یا محب‘‘ کا اردو ترجمہ’’سیرت حبیب‘‘ کےنام سے کیا گیا ہے