احکام تجوید القرآن - حصہ دوم

Rs.7.00

NEW: 🏆 2024 RATED BEST IN ITS CLASS

Premium Quality | Limited Stock Left | Order Now

amazon paymentsamerican expressapple paybitcoingoogle payjcbmasterpaypalshopify paysofortvisa
Description
ہر مسلمان کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ قرآن کو اسی طرح  پڑھے جیسے یہ نازل ہوا تھا یعنی صحیح مخارج اور اب کی تمام تر صفات کے ساتھ جسے اصطلاح میں تجوید کہا جاتا ہے - ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ تجوید کا علم حاصل کرنے کی  پوری کوشش کرے تاکہ وہ اللہ کے اس بابرکت کلام کو صحیح طریقہ سے پرھ سکے اور تمام حروف کا حق اداکر سکے

الحمداللہ غیر عرب مسلمانوں میں اب یہ شعور بیدار ہو رہا ہے اور وہ اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ قرآن کو درست طریقہ سے پرھنا سیکھیں - ایسے میں ضروری ہے کہ انہیں ان کی اپنی زبان میں تجوید سے متعلق کتب فراہم کی جائیں تاکہ وہ ان سے استفادہ حاصل  کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کی اصلاح  کر سکیں

احکام تجوید القرآن دور حاضر کی ایک مستند اور تحقیق شدہ کتاب ہے اس میں تجوید کے بنیادی اصول انتہائی تفصیل اور مشالوں کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ تجوید سیکھنے والے اسے اپنے لئے  آسان اور مفید پائیں گے  اللہ تعالی اسے اردو پرھنے والوں کے لئے نفع بخش بنائے آمین